امریکی مداخلت کے خلاف لبنانی عوام نے دھرنا دیا
لبنان کے عوام نے مغربی ایشیاء کے امور میں امریکی فوج کے کمانڈر کے دورہ لبنان کے خلاف بیروت کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر دھرنا دیا۔
المنار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیاء کے امور میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کنٹ مک کنزی بروز بدھ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے۔ اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اور حزب اللہ کے پرچم لئے ہوئے لبنانی عوام نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور لبنان کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کی۔
یاد رہے کہ اپنے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد جنرل کنٹ مک کنزی کا یہ لبنان کا چوتھا دورہ ہے۔
لبنان میں امریکی سفیر دورتی شیا لبنان کے داخلی امور میں مسلسل مداخلت کر رہی ہیں اور وہ لبنان کی سیاسی جماعتوں اور عوام کو حزب اللہ کے کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!