میزائلوں کی رینج سے سعودی دشمن دنگ رہ جائے گا: یمن
یمنی فورسز کے تشہیراتی ادارے کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ ملکی افواج نے بیلسٹک میزائلوں کی ایک نئی نسل تیار کی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عبد اللہ بن عامر نے پیر کے روز المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعا عنقریب ایک نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کرے گا۔
یمن کی نیشنل سالیوشن حکومت کے وزیر اعظم کے دفاعی اور سلامتی کے امور کے معاون میجر جنرل جلال الرویشان نے بھی یمنی فورسز کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یمنی میزائلوں کی رینج اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ جارح سعودی دشمن دنگ رہ جائے گا۔
الرویشان نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سعودی عرب پر ہونے والے میزائلی حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے فوجی مراکز اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا بنایا گیا جس میں سعودی عرب کو کافی مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ یمنی فورسز نے پانچ برسوں سے جاری سعودی جارحیت کے خلاف اپنی جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور ابہا میں فوجی مراکز پر میزائل داغے تھے۔
یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی عرب کی بدترین جارحیت کے علاوہ سمندری، فضائی اور زمینی محاصرے کا بھی سامنا ہے اور اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ