Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن میں جارح اتحادی آپس میں ٹکرائے

یمن کے صوبے ابین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ عبوری کونسل نے ایک بیان میں منصور ہادی کی سربراہی میں یمن کی مستعفی حکومت پر جنوبی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ منصور ہادی کے فوجیوں نے صوبۂ ابین کے علاقوں الطریہ اور الشیخ سالم میں عبوری کونسل کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق صوبہ ابین کے علاقے الشیخ سالم میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی غرض سے ہو رہی ہیں۔

ان جھڑپوں کا آغاز عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے ہوا تھا جس کا دائرہ سقطری تک پھیلا جبکہ ان جھڑپوں میں دونوں طرف کے سیکڑوں فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس