Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن کے نہتے عوام کے قتل عام پر اقوام متحدہ کا جانبدارانہ رد عمل

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے سعودی اتحاد کا نام لئے بغیر شادی کی ایک تقریب پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارتین گریفیتس نے آج جمعرات کے روز سعودی اتحاد کا نام لئے بغیر یمن میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ سویلین افراد پر حملہ جس کی طرف سے بھی ہو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے صوبے الجوف کے شہر الخرم کے قریب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں 25 افراد شہید ہوئے کہ جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹینو گوتریش نے حال ہی میں سعودی عرب کی چاپلوسی کرتے ہوئے اس کا نام  بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

اقوام متحدہ نے اکتوبر 2017 میں  یمن کے 683 بچوں کو قتل کرنے اور یمن میں درجنوں اسکولوں پر حملہ کرنے کے جرم میں سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔

یاد رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت کے نتیجے میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ یمنی بچے حملوں، محاصرے، ادویات کی عدم رسائی اور ناقص غذا کی وجہ سے اپنی جان گنوا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس