Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ٹرک بم دھماکہ 17 فوجی  جاں بحق و زخمی

افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک بم دھماکہ صوبہ میدان وردک میں افغان فوجی کانوائے کے گذرنے کے موقع پر ہوا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق میدان وردک میں آج شام ہونے والے ٹرک بم دھماکے میں اب تک 8 فوجی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گزشتہ مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں من جملہ میدان وردک میں دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہونےوالے زیادہ تر دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان نے قبول کی۔ افغان عوام نے نا امنی ، دہشتگردانہ حملوں اور بم دھماکوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس