Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • عالم اسلام میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی اور یکم اگست کو

ایران سمیت کئی اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ31 جولائی جبکہ پاک و ہند میں یکم اگست کو ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ31 جولائی جبکہ پاکستان و ہند میں یکم اگست کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی اور اسی طرح عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

ہندوستان میں جمعیۃ علمائے ہند رویت ہلال کمیٹی و امارت شرعیہ ہند نے کہا ہے کہ ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی کا تہوار یکم اگست کو منایا جائے گا۔

 اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ23 جولائی 2020 بروزجمعرات، ذی الحجہ1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحی یکم اگست کو ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب  کا کہنا ہے کہ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

ٹیگس