Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۱ Asia/Tehran
  • حماس نے ایسے شکار کیا تھا اسرائیلی فوجی کا، تفصیلات جاری

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ نے ایک اسرائیلی فوجی کو قیدی بنائے جانے کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر اس آپریشن کی تفصلات بیان کی ہے۔ 

عزالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی شاؤول آرون کو قیدی بنائے جانے کی چھٹی سالگرہ پر ایک بیان جاری کیا۔
واضح رہے کہ پہلے 20 جولائی 2014 کو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک صیہونی فوجی شا‎ؤول آرون کو جس کا ڈیوٹی نمبر 6092065 ہے، مشرقی غزہ کے حی التفاح علاقے میں ایک آپریشن کے دوران قیدی بنایا ہے۔ 
اس آپریشن کے دوران 14 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئےتھے جبکہ گولانی بریگیڈ کا ایک کمانڈر سمیت دسیوں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ 
حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے کہا کہ یہ آپریشن 22 رمضان المبارک 1435 ہجری قمری کی صبح انجام دیا گیا اور اب بھی اسرائیلی فوجیوں کے لئے یہ ایک کابوس کی طرح ثابت ہو رہا ہے۔ 
القسام بریگيڈ نے بتایا کہ یہ فوجی کیسے قیدی بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی فوجیوں کو ان بارودی سرنگوں تک لانے میں کامیاب رہے جنہیں ہم نے پہلے سے تیار کیا تھا اور جیسے ہی فوجیوں کی گاڑی وہاں پر پہنچی، ہماری ساتھی مجاہد نے بارودی سرنگوں میں دھماکہ ک دیا، اس کے بعد ہمارے مجاہد ساتھی بکتربند گاڑیوں کی طرف بھاگے اور گاڑی کا دروازہ کھول کر باقی بچے فوجیوں کوبہت نزدیک سے گولیاں مار دیں۔  
القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسرائیلی حکام اس آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں تو انہیں ان فوجیوں کے بارے میں اپنے عوام کے یہ بتانا چاہئے کہ وہ کہاں گئے؟

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس