Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے بسمایہ پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دار الحکومت بغداد کے جنوب میں واقع دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے بسمایہ پر 4 کاتیوشا راکٹ داغے گئے۔

راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے روانہ ہوئیں۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے عین الاسد فوجی اڈے پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس