Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان، طالبان نے مزید 37 افغان قیدی رہا کر دیئے

طالبان نے صوبہ قندوز اور تخار میں قید افغانستان کی حکومت کے مزید 37 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز اور تخار میں قید 37 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔

 افغان حکومت کا کہنا ہےکہ حکومت نے اب تک 4490 طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے جبکہ طالبان نے اب تک 857 افغان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت، طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے تاہم حکومت افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے سربراہ لطیف محمود نے  گزشتہ روز طالبان قیدیوں کی آزادی کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، طالبان کے 592 قیدیوں کو مختلف جرائم انجام دینے کے باعث آزاد نہیں کرے گی اور حکومت نے ان کی جگہ نئی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس