Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • امن کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں: افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ٹھوس موقف اختیار کرے گی۔

صوبہ نیمروز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ملک کے اسلامی جمہوری نظام اور مسلح افواج کے معاملے پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم  طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ذرہ برابر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔

افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح نے اس موقع پر کہا کہ طالبان مسلح کارروائیوں کے ذریعے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے نام نہاد امن معاہدے کے بعد سرکاری مراکز پر حملے تیز کراکے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت تمام پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کر دیتی اس کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس