Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں: الحشدالشعبی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بار پھر اپنے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کا فیصلہ، بنیادی طور پر تحریک مزاحمت کے بہادر کمانڈروں کے خلاف امریکہ کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے مربوط ہے۔

الحشد الشعبی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت عراق پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں امریکہ سے گفتگو شروع کر دی ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے میں حکومت امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے بعد عراق کے پارلیمانی اراکین نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کو منظوری دی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس