Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • لبنان میں عام سوگ، فضا سوگوار

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 78 سے زائد افراد کے جاں بحق اور 3700 سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ میلوں دور تک عمارتیں لرز اٹھیں اور بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جا گریں۔

لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے لبنان میں آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ خوفناک دھماکے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر لبنان کی فضا سوگوار ہے اور تمام کاروباری مراکز بند اور سبھی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو لبنان کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب بیروت کی بندرگاہ میں ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گرد و نواح کے علاقے  لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا ہے کہ نقصانات کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہے۔

دھماکے اس قدر شدید تھے کہ میلوں دور تک عمارتیں لرز اٹھیں اور بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جاگریں۔ دھماکے سے چوبیس کلو میٹر دور تک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 78 سے زائد افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت شہر کے تمام اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لبنان دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایران کا اظہار افسوس

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس