Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • بیروت میں ہولناک دھماکے قومی المیہ: حزب اللہ

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کر جائیں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں ہولناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی جبکہ زخمیوں کے  ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان میں آیا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، جس کے سماجی ، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں کے لئے اپنی تمام خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان دلایا ہے کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس مشکل صورتحال سے گزر جائیں گے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں خوفناک دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 100 افراد کے جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکے کی شدت کے پیش نظر جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے آج بدھ کے روز میشل عون کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس میں مذکورہ سانحہ پرآج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس