Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran

منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ایک ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک قریب ڈیڑھ سو افراد کے جاں بحق اور قریب پانچ ہزار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گورنر بیروت کے مطابق ہیروشیما اور اور ناگاساکی پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی یاد تازہ ہو گئی۔ دھماکے سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے اور ایک ابتدائی اندازے کے مطابق دس سے پندرہ ارب ڈالر کا مالی نقصان لبنان کو اٹھانا پڑا ہے۔

ٹیگس