Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • بیروت دھماکے کے بارے میں امریکی حکام کے متضاد مواقف

وہائٹ ہاؤس کے چیف اسٹاف نے امریکی صدر سے الگ موقف اختیار کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں حملے کا نتیجہ ہونے کی بات کہی ہے۔

 وہائٹ ہاؤس کے چیف اسٹاف مارک میڈوز نے بدھ کے روز سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بیروت دھماکے کو حملے کا نتیجہ ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کرتا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کی صبح بیروت دھماکے کو ایک ایسے حملے کا نتیجہ قرار دیا تھا کہ جو ممکنہ طور پر بم دھماکے سے کیا گیا ہو۔پھر انھوں نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے بیروت دھماکے کو حادثے سے تعبیر کیا تھا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس