Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ملت لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غزہ کے عوام کا اجتماع

غزہ پٹی کے دسیوں فلسطینیوں نے اجتماع کر کے ملت لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

یہ اجتماع شہر غزہ کے مرکز میں بدھ کی رات منعقد ہوا ۔ اس اجتماع کی کال اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دی تھی ۔ اجتماع کے شرکاء نے لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا ہے ۔تحریک حماس کے ترجمان نے دنیا بھر کے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اس بحران سے باہر نکلنے میں لبنانی عوام کی مدد کریں۔

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے گورنر کا کہنا ہے کہ بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے سے دس سے پندرہ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔بیروت کے گورنر مروان عبود نے بدھ کی شب ایک بیان میں کہا کہ یہ لبنان کے عوام اور حکومت کے لئے بہت بڑا بحران اور سانحہ شمار ہوتا ہے۔بیروت کے گورنر نے بتایا کہ اس دھماکے سے ہزاروں لبنانی بےگھر ہوگئے ہیں ۔

منگل کی شام بیروت بندرگاہ پر دھماکا خیز مواد کے ایک گودام میں آگ لگنے سے پاس میں واقع امونیئم نائٹریٹ کے گودام میں دھماکا ہوگیاتھا ۔لبنان کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اس دھماکے میں ایک سو پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔لبنان کے صدر نے کابینہ کی اجلاس میں ملک کے سیکورٹی اور میڈیکل شعبے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب نے بھی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لبنان میں جو حادثہ پیش آیا ہے وہ ایک بڑی مصیبت ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کے نتائج منظر عام پر لائے جائیں گے۔حسان دیان نے لبنان کی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان حساس حالات میں اپنے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ دیں اور موجودہ سانحے سے پیدا ہونے والے بحران کا مقابلہ کریں ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس