Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • بن سلمان اپنے ایک مخالف کو کینیڈا میں قتل کرانا چاہتا تھا: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کی تصدیق

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کینیڈا میں اپنے ایک مخالف کو قتل کرانے کے لئے سعودی ولیعہد کی کوشش کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ٹام مالینوفسکی نے کہا کہ جب اغوا کرنے ، قاتل دستے بھیجنے، قتل کرنے اور تشدد کرنے میں شہرت رکھنے والا کوئی شخص پیغام بھیجتا ہے اور برے انجام کی دھمکی دیتا ہے تو یہ ماننا منطقی ہے کہ وہ ایسا کرے گا

۔کینیڈین حکومت کے وزیر برائے سیکورٹی، بل بیلر نے بھی جمعرات کو کینڈا میں اپنے ایک مخالف کو قتل کرنے کی محمد بن سلمان کی کوشش کی مذمت کی تھی ۔سعودی ولیعہد بن سلمان کے سابق مشیر سعد الجبری نے واشنگٹن کی ایک عدالت میں اپیل دائر کی ہے کہ بن سلمان اسے قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔سعد الجبری نے کورٹ میں جو ثبوت پیش کئے ہیں اس کے مطابق سعودی ولیعہد نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے دو ہفتے بعد انہیں بھی قتل کرنے کے لئے ایک قاتل دستہ کینیڈا بھیجا تھا۔اس اپیل کے بعد کینیڈا کے حکام کو قاتل ٹیم پر شک ہوا اورانھوں نے سفارتی پاسپورٹ کے حامل ایک شخص کے سوا کسی کو بھی کینیڈا میں داخل نہیں ہونے دیا ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس