یمن پر سعودی جارحیت، متعدد شہید و زخمی
سعودی اتحاد نے گزشتہ رات یمن کے صوبے صعدہ کے باقم علاقے کو راکٹ اور توپوں کے گولوں سے اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنایا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے راکٹ اور توپوں کے گولوں کے حملوں کے نتیجے میں ایک یمنی شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے ۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو جارح سعودی اتحاد کے نئے حملوں میں صوبہ الجوف کے المعاطرہ علاقے کے نو افراد شہید اور بارہ بچے اور خواتین زخمی ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تربچے ہیں ۔
جولائی کے مہینے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں پینتیس افراد شہید ہوگئے تھے ۔
سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔
یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b