عراق، امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ ہوا
عراق میں امریکی دہشتگرد فوجی کانوائے کے راستے میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی صوبے الناصریہ میں امریکی دہشتگرد فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی دہشتگرد فوجی کانوائے صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ سے صوبہ بصرہ کی جانب جا رہا تھا۔
ابھی تک اس دھماکے سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عراقی عوام امریکہ کے خلاف جہاد کیلئے تیار
واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتیں عراق میں امریکہ کی دہشتگردانہ موجودگی کی مخالف ہیں اورعراق کے عوام نے اس سے قبل اس ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کیلئے بھرپور آواز بلند کی تھی اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔