عراق، لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے : مصطفی الکاظمی
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پوری عراقی قوم اور حکومت لبنانی عوام کے ساتھ ہے اور کسی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کرے گی۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عراق نے لبنان کے لئے ایندھن اور میڈیکل ساز و سامان بھیجا ہے اور اشیائے خوراک کی جگہ بھی دوسری ضرورت کی چیزیں ارسال کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہےگا ۔
سانحہ بیروت کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں کی جانب سے لبنان کے عوام اور حکومت کے لئے ہمدردیوں کے پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں - حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اس موقع پر دیگر ملکوں کے تعاون اور مدد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔