Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ، ترکی کے کئی فوجی زخمی

شام کے صوبے الحسکہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب شام کے صوبے الحسکہ کے شہر راس العین میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں ترکی کے کئی فوجی زخمی ہوئے۔

الحسکہ وہ علاقہ ہے جو ترکی کی فوج اور دہشتگردوں کے زیر کنٹرول ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پر مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں سیاسی و سکیورٹی بحران کا آغاز ہوا۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد بشاراسد حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کو با ضابطہ طور پر شکست دے دی۔

ٹیگس