عراق پر ترکی کے حملے میں 16 جاں بحق
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شمال میں ترکی کے ڈرون حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بارڈر سکیورٹی فورسز کی کردستان لیبر پارٹی کے اراکین کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے موقع پر ترکی کے ڈرون حملے میں عراق کی سرحدی فورس کے کمانڈر اوردیگر 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ اس حملے میں کردستان لیبر پارٹی کے 11 اراکین بھی مارے گئے۔
ترکی کی حکومت اور فوج نے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں کے دوران ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق کی سرزمین پر کئی مرتبہ جارحیت کی اور عراق کی حکومت نے ترکی کے اس قسم کے حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg