Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • افغان انٹرا مذاکرات جلدی شروع کئے جائیں: افغان صدر

افغانستان کے صدر نے اس ملک کیلئے افغان انٹرا مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے کو ضروری قرار دیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی ہاوس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط ہونے کے بعد فوری طور پر افغان انٹرا مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔

اشرف غنی نے ملک میں جاری جنگ اور جھڑپوں  کے خاتمے اور امن و امان کی برقراری کیلئے امن مذاکرات پر، پابندی سے عمل در آمد کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اب مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوئی بہانہ اور رکاوٹ نہیں ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغان انٹرا مذاکرات کا پہلا دور 16 اگست کو دوحہ میں منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان لویہ جرگہ میں 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے بعد 10 اگست کو ان کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط کئے۔

امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے تحت افغان حکومت کو طالبان کے 5 ہزار قیدی رہا کرنے تھے جن میں سے افغان حکومت، طالبان کے 4 ہزار 600 قیدی رہا کر چکی ہے۔ جبکہ طالبان نے بھی تقریبا ایک ہزار افغان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس