بنگلادیش میں سیلاب سے تباہی 200 جاں بحق، لاکھوں متأثر
بنگلادیش میں سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے اس ملک کا پورا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
بنگلادیش میں سیلاب سے جہاں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے وہیں سیکڑوں گھر بھی تباہ و برباد ہو گئے۔
مون سون بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے کے سبب بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کرنٹ لگنے سے بھی متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور سیلاب سے بنگلا دیش کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا ہے، متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے اور فلاحی تنظیموں کے کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg