امریکی دہشتگردوں نے شامی عوام کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا
شام کے بعض حصوں پر قابض امریکہ کے باوردی دہشتگردوں اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائلکا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہر الشحیل کے پچیس ہزار شہریوں اور اس کے اطراف کے دیہات کے لوگوں کے لئے پینے کا پانی فراہم کرنے والے واٹراسٹیشن کو پوری طرح تباہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کے عوام کی جانب سے امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے جنگجؤوں کے شام سے باہر نکلنے کے مطالبے اور مظاہروں کی بنا پر ان کا واٹر اسٹیشن تباہ کیا گیا۔
العکیدات قبیلے نے بدھ کو قبائلی فوج تشکیل دینے اور امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد اور اس سے وابستہ کرد ملیشیاء کے شام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg