Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • سید حسن نصر اللہ کا براہ راست خطاب

لبنان میں جاری سیاسی کشمکش اور دارالحکومت بیروت میں ہوئے حالیہ سانحے، اسکے علاوہ خطے میں رونما ہونے والے واقعات منجملہ عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے تناظر میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا اہم خطاب ہونے والا ہے۔

لبنان کی استقامتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اب سے کچھ ہی دیر بعد لبنانی اور علاقائی عوام سے براہ راست خطاب کریں گے۔ یہ خطاب لبنان کے حالیہ سانحے اور وہاں جاری سیاسی کشمکش کے تناظر میں بڑا اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ ایران کے وقت کے مطابق  آج شب 22:00 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 22:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 23:00 بجے خطاب کریں گے جسے براہ راست سحر ٹی وی سے اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

اردو میں سید حسن نصر اللہ کا براہ راست خطاب سننے کے لئے سحر ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ آپ ویب سائٹ پر دئے گئے  لائیو  آپشن سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

 

ٹیگس