غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے پھر بمباری کی
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح غزہ پٹی میں تحریک حماس کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔
صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے اڈوں پر ہونے والے یہ حملے غزہ پٹی سے صہیونی کالونیوں کی جانب بھیجے گئے آتشیں غباروں اور پتنگوں کا جواب ہیں۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ہفتے کی شب بھی مرکزی غزہ کے البریج علاقے پر بمباری کی تھی۔ صیہونی حکومت نے دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کے خلاف فلسطینی جوانوں نے گزشتہ دنوں غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشی غبارے اور پتنگیں ارسال کی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: آتشیں غباروں اور پتنگوں سے صیہونیوں کو مزہ چکھائیں گے: فلسطینی تنظیم
صیہونی حکومت کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور توپخانے مختلف بہانوں سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔