Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں نیٹو کمانڈر کا مکارانہ بیان

افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر نے مکاری سے کام لیتے ہوئے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ ختم کر دیں۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر اسکاٹ ملر نے دعوی کیا ہے کہ افغان عوام جنگ سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ اپنے ملک میں امن کے خواہاں ہیں۔

نیٹو کے کمانڈر کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں یہ ناکام جنگ انیس برس قبل دہشت گردی، منشیات کے خلاف مہم اور قیام امن کے بہانے امریکہ نے ہی شروع کی تھی جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا بلکہ اس ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔

پاکستان و افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے نے بھی حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں امن نہیں چاہتا۔

ٹیگس