Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بدامنی کی جڑ امریکہ ہے: سابق افغان صدر

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کو گزشتہ دو عشروں سے جنگ و خونریزی اور دہشت گردی کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ امریکہ ہے جس نے افغانستان کے لئے یہ مسائل پیدا کئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ امریکہ کے غلط اقدامات کی وجہ سے اس ملک کے لئے شدید مسائل پیدا ہوئے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے سے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے دیہی علاقوں کو بمباری کر کے شدید نقصان پہنچایا، افغان شہریوں کو گرفتار کیا اور اس وقت بھی افغانستان میں یہ بنیادی مسائل جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کی بنا پر ہی واشنگٹن کے حکام کے ساتھ ان کے اختلافات رہے ہیں۔ حامد کرزئی نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے جنگ و خونریزی کا خاتمہ اور امریکی فوجیوں کی پسپائی ضروری ہے اور امن مذاکرات کے لئے یہ ایسے بنیادی اصول ہیں کہ جن سے ہم نے اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس