Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • بغداد ایئر پورٹ کے اطراف میں راکٹوں سے حملہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے اطراف میں دو راکٹ داغے گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد ایئر پورٹ کے اطراف میں ہونے والے راکٹ حملوں سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل بھی بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں کئی مرتبہ راکٹ داغے گئے جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے والے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح امریکی دہشت گردی کے مراکز التاجی اور البلد پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں، ملک سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ٹیگس