Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان فوجی چھاونی پر طالبان کا حملہ

مشرقی افغانستان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم تین افغان فوجی مارے گئے۔

صوبۂ پکتیا کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عبداللہ حسرت نے بھی کار بم دھماکے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مسلح حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی صوبے کے مرکزی شہر گردیز میں واقع افغان فوج کی ایک چھاونی سے ٹکرا دی۔

صوبائی ترجمان کے مطابق دھماکے سے قبل فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دھماکے اور جھڑپوں میں دونوں حملہ آور کے علاوہ تین افغان فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان نے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب حکومت افغانستان اور طالبان نے ملک میں جنگ بندی کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے تاہم مذاکرات ابھی شروع نہیں ہو سکے ہیں۔

ٹیگس