مشرقی افغانستان میں 16 طالبان کی ہلاکت
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
مشرقی افغانستان میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان گروہ کے کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ صوبے ننگرہار کے علاقے شیرزاد میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان گروہ کے کم از کم سولہ افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔
طالبان گروہ کے ہلاک ہونے والوں میں پانچ ایسے جنگجو بھی شامل ہیں جنھیں پاکستانی بتایا جاتا ہے۔اس جھڑپ میں ایک افغان سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان میں اس قسم کی جھڑپوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان گروہ کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی تیاری ہو رہی ہے۔