Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • صوبہ الجوف کے رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف کے اسطر اور الشعف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

منگل کی رات انجام پانے والے ان حملوں کے بعد صوبہ الجوف کے اسطر اور الشعف علاقوں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ابھی ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ دنوں الجوف ، مارب اور البیضاء صوبوں کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی ہے۔

سعودی عرب امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بےگھر ہو چکے ہیں۔سعودی عرب کی جارحیت اور محاصرے کے باعث اس غریب عرب ملک کو خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

ٹیگس