Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی کے لئے الحشدالشعبی کا خصوصی پروگرام

عراق کی الحشدالشعبی تنظیم کربلائے معلی میں اربعین حسینی کا خصوصی پروگرام تیار کر رہی ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی کے چھبیسویں بریگیڈ نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی بنا پر اس سال اربعین حسینی کا پروگرام ماضی سے بالکل الگ نوعیت کا ہوگا اور اسی بنا پر مقدس شہر کربلا جانے والے شمالی، مشرقی اور جنوبی راستوں میں سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے پانچ ہزار کی ریزرو فورس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بیس صفرالمظفر یعنی نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم ہر سال کروڑوں ملکی و غیر ملکی زائرین کی شرکت سے منایا جاتا ہے مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا کی بنا پر صرف عراقی زائرین کی شرکت سے اربعین حسینی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس