Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا پر عراقی پارلیمنٹ کا رد عمل

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائںدے نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی دہشتگرد فوجیوں کا انخلا امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائںدے کریم علیوی نے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے مکمل طور پر عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظورکی، اس لئے عراق سے تمام امریکی فوجیوں کا انخلا ہونا چاہئے۔

کریم علیوی کا یہ بیان امریکہ کے اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نےعراق سے اپنے دہشتگردوں کی کچھ تعداد کم کرنے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے اپنے  چند ہزار فوجیوں کے انخلا کی باتیں در اصل ان کی انتخابی مہم کا حصہ ہے اور وہ اپنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے عراق میں طویل عرصے تک امریکہ کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے رواں ماہ عراق میں اپنے دہشتگردوں کی تعداد کم کر کے 3 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ مِک کینزی نے کہا کہ پینٹاگون رواں ماہ عراق میں دہشتگردوں کی تعداد 5 ہزار 200 سے کم کرکے 3 ہزار کر دے گا۔

ٹیگس