Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کی مشکلات جلد حل ہونے والی نہیں:عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی اعلی مصالحی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی مشکلات جلد حل ہوتی دکھائی نہیں دیتیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کو اپنے ملک میں قیام امن کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو توقع ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں جنگ اور جھڑپوں کا خاتمہ مکمن ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھئے: مارشل دوستم کا افغان امن مذاکرات کی ناکامی کی بابت انتباہ

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے صدر اور افغان مذاکرات کار وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طے پایا تھا کہ مذاکرات کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کے وفود کے درمیان ایک ملاقات ہوگی جس میں امریکی وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے تاہم طالبان نے اسے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا طالبان کا موقف تھا کہ یہ معاملہ افغانیوں کا ہے لہذا امریکی وزیر خارجہ کو اس میں شریک نہ کیا جائے۔

ٹیگس