Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran

مصر میں بد عنوانیوں اور ملک کی بدحال اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ مصری حکام نے مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں 200 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مظاہرے تین دن سے مسلسل جاری ہیں۔ مظاہرین  نے الجیزہ صوبے میں بد عنوانی اور بد حال اقتصاد کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مصریوں نے دار الحکومت قاہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فوجی حکومت اور صدر عبد الفتاح السیسی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

 

ٹیگس