طالبان جنگ روک دیں تو دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکتا ہے: عبد اللہ عبد اللہ
Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے ملک میں داعش، القاعدہ اور حقانی جیسے دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی پر زور دیا ہے۔
افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان جنگ ختم کر دیں تو مذکورہ دہشت گرد گروہوں کو آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شام و عراق اور بعض دیگر ملکوں میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والا دہشت گرد گروہ القاعدہ اب بھی افغانستان میں فعال ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
عبداللہ عبداللہ نے قطر میں جاری بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے، لہذا جنگ بندی اور جھڑپوں کا خاتمہ ہی واحد راستہ ہے۔