یمن، جارح سعودی اتحاد کے اڈے میں دھماکہ، اسّی ہلاک و زخمی
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
شمالی یمن میں سعودی عرب کے سرحدی علاقے کے قریب جارح سعودی اتحاد کے ایک فوجی اڈے میں ہونے والے دھماکے میں تقریبا اسّی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
الخبر الیمنی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ شمالی یمن کے علب علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے اڈے میں ہوا۔
علب کا علاقہ جنوبی سعودی عرب کے عسیر علاقے کے قریب واقع ہے۔ ابھی تک اس دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تقریبا اسّی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
جارح سعودی اتحاد کے اڈے میں ہونے والے دھماکے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔