حزب اللہ کے بعد انصار اللہ کو بلیک لسٹ کرے گا امریکا
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور الحوثی گروہ کو دہشت گردوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا، یمن کے الحوثی گروہ کے خلاف کاروائی کا جائزہ لے رہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ اور الحوثی گروہ کے عہدیداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا، یمن کے خلاف امریکا کے نئے اقدامات کا حصہ ہوں گے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
امریکی اخبار لکھتا ہے کہ الحوثی گروہ کے خلاف امریکی کاروائی کے اثرات نمائیشی ہوں گے تاہم ممکن ہے کہ اس سے یمن میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے اور اس کام میں مصروف عمل عالمی تنظیموں کے کام متاثر ہوں۔
اس سے پہلے یمن کی مستعفی حکومت کے حکام نے انصار اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔
یمن کی مستعفی حکومت کے میڈیا سربراہ معمر الاریانی نے کچھ دن پہلے انصار اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل سے انصار اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔