Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق ایران کے تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں، عراقی وزیر خارجہ

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو برادرانہ اور دوستانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ملکوں نے بغداد میں اپنے سفارت خانوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار ضرور کیا ہے تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ امریکی سفارت خانے کی بندش کی صورت میں وہ بغداد سے چلے جائیں گے۔

عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت پارلیمنٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے۔ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے  دوہزار اکیس میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس