Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی یا تو اپنے پیروں سے عراق سے جائيں گے یا پھر تابوتوں میں جائيں گے: عراقی حزب اللہ

عراق کی حزب اللہ بریگیڈ نے اس ملک میں اپنی فوجی موجودگي باقی رکھنے کے امریکہ کے اہداف کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی یا تو اپنی مرضی سے عراق سے نکلیں گے یا انھیں نکالا جائے گا۔

عراق کی حزب اللہ بريگيڈ کے ترجمان محمد محیی نے یمن کے المسیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ امریکیوں کو اپنے پیروں سے چل کر عراق سے نکل جانا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر وہ افقی صورت میں (تابوتوں میں) یہاں سے نکلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ، عراق سے باہر نکلنے کے سلسلے میں اپنی شرطوں پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرے گا تو عراقی استقامت مزید طاقتور ہوگي۔

انھوں نے کہا کہ استقامت، موجودہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر زیادہ بھروسہ نہیں کرتی اور انھیں اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ عراقی قوم کا حق ضبط کر لیں اور امریکی فوجیوں کو عراق میں موجود رہنے دیں۔ عراقی حزب اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ ہمارے لیے ایک دہشت گرد دشمن ہے اور الحشد الشعبی کی تحلیل کے لیے کوشش کر رہا ہے لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محمد محی نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے عراقی قوم کے عزم مصمم پر زور دیا اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے بل کو جلد از جلد نافذ کرے۔

ٹیگس