پاک افغان سرحد پر حملہ، ایک پاکستانی حولدار جاں بحق
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک حملے میں پاکستانی فوج کے دو جوانوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں افغان سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے مطابق افغانستان کے اندر سے یہ حملہ دہشت گردوں نے کیا ہے جس میں فوج کا ایک حولدار جاں بحق اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔ اس سے پہلے بائیس ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر ایک فوجی چوکی پر ہونے والے حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ جوان مارے گئے تھے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں