Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • قیدیوں کے تبادلے کے لئے صنعا کا اعلان آمادگی

یمن کی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے قیدیوں کے تبادلے کی غرض سے یمن کی مستعفی حکومت کے ساتھ نئے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی سالویشن حکومت کے قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے پیر کے روز ایک ایسے سمجھوتے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے کہ جس سے اس وقت تمام جنگی قیدیوں کو رہا کرایا جانا ممکن ہو سکے۔

یاد رہے کہ پندرہ اور سولہ اکتوبر کو بھی یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمن کی مستعفی حکومت نے ایک ہزار اکسٹھ جنگی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ دو ہزار چودہ میں شروع ہونے والی اس جنگ میں فریقین کی جانب سے جنگی قیدیوں کے تبادلے کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے۔ یہ کاروائی اقوام متحدہ اور عالمی ریڈ کراس کمیٹی کی نگرانی اور سوئیڈن سمجھوتے کے تحت عمل میں لائی جار ری ہے جس پر دو سال قبل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمن کی مستعفی حکومت کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔

دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن گریفتھس نے مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کے حوالے سے یمنی حکام اور اسی طرح یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے نمائندوں سے گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں طرفین نے متحارب فریقوں کے درمیان مشترکہ بیان جاری کرنے اور جنگ رکوانے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس