Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں جاری، مذاکرات تعطل کا شکار

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان دنوں افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں اور دھماکوں سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک کے حالات بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا ریپا بلیک ورلڈ نے ہلمند، قندھار اور ارزگان میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی خونریز جھڑپوں، بم دھماکوں اور اسی طرح افغان امن مذاکرات میں تعطل پر کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو گئی ہے اور یوں دکھائی دیتا ہے کہ اب حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 20 صوبوں میں حالات کشیدہ ہیں اور کئی صوبوں پر طالبالن کا کنٹرول ہو گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے چند روز قبل دعوی کیا تھا کہ طالبان افغانستان کے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے تاہم اشرف غنی کی حکومت امن مذاکرات کی پیشرفت میں رکاوٹ ہے۔

دوسری جانب قطر میں افغان حکومت کے مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نادر نادری نے کہا کہ اگر افغانستان میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا تو حکومت انٹرا افغان مذاکرات پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔

ٹیگس