Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • یمن میں امن کے عمل میں ایران کا موثر کردار

یمن کی نیشنل سالویشن فرنٹ حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملک کے امن کے عمل میں ایران موثر کردار کا حامل ہوگا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے کہا ہے کہ ایران نے یمن کے داخلی امور میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی اور تہران جلد ہی ایک ایسے امن منصوبے کا فریق ہوگا جو تمام یمنی عوام چاہتے ہیں ۔

 ہشام شرف نے قیدیوں کے تبادلے کو یمن میں وسیع البنیاد اور پائیدار امن کے حصول کے لئے امید کی کرن سے تعبیر کیا اور کہا کہ صنعا نے قیدیوں کے مکمل تبادلے کے لئے لازمی ماحول فراہم کردیا ہے۔ 

 یمن کے وزیر خارجہ نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صنعا حکومت نے یمن پرفضائی حملے اور اس کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے نئے منصوبے پیش کئے ہیں۔

ہشام شرف نے کہا کہ اقوام متحدہ روس ، برطانیہ اور ایران کے تعاون سے یمن میں قیام امن کے حصول کی کوششیں کررہی ہے ۔

 

ٹیگس