Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • جنگ یمن، کرونا اور تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آل سعود کے لئے وبال جان بن گئے

اربوں ڈالر اسلحے پر خرچ کرنے والے سعودی عرب کو ملازمین کی تنخواہیں دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

سعودی ولیعہد شاہزادہ محمد بن سلمان نے اعتراف کیا ہے کہ تیل کی آمدنی سے ملازمین کی تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

اسپوتنیک نیوز ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی اور کرونا کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، جس کا اندازہ 27 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

محمد بن سلمان نے اس کے ساتھ ہی دعوی کیا کہ سعودی حکومت نے نان پیٹرولیم اشیا کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی سے تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کا ازالہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی جنگ اور امریکی صدر ٹرمپ کے لئے سعودی عرب کے پٹرو ڈالر کی ترسیل کے سبب سعودی عرب کی معیشت روز بروز مشکل  میں پڑ تی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کے کئی بڑے اور عظیم پروجیکٹ معطل ہوگئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے، جن کی ایک بڑی تعداد پاکستانیوں پر مشتمل ہے۔

 

ٹیگس