Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • پمپیو کے دورے کی مذمت

عرب ليگ نے ایک خلاف توقع اقدام کے تحت پمپیو کے مقـبوضہ جولان کے دورے کی مذمت کی ہے۔

عرب ليگ نے ایک خلاف توقع اقدام کے تحت پمپیو کے مقـبوضہ جولان کے دورے کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابولغیط نے مائیک پمپیو کے دورے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن اور جولان کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی کالونی کا دورہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 کے تحت صیہونی کالونیوں کی تعمیرغیرقانونی ہے اور اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں میں ہرقسم کی تبدیلی کی مخالف ہے۔

احمد ابوالغیط نے کہا کہ غرب اردن اور جولان کا علاقہ مقبوضہ علاقہ شمار ہوتا ہے اور کسی سرکاری عہدیدار کے دورے سے ان علاقوں کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوسکتی۔

پومپیو کے دورے کی مذمت میں عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ عرب حکمراں یکے بعد دیگرے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو قانونی شکل دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس