Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا نام طفل کش حکومتوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: یمن

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحیت اور ظالمانہ محاصرے میں چودہ ہزار سے زیادہ معصوم بچے شہید ہو چکے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے عالمی یوم اطفال کی مناسبت سے سنیچر کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ  مارچ دوہزار پندرہ سے اب تک سعودی جارحیت میں دو ہزار چھے سو تینتالیس یمنی بچے شہید اور چار ہزار دو سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔

 اس رپورٹ میں آیا ہے کہ  ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں غذائیت کی قلت  کا شکار ہونے والے یمنی بچوں کی تعداد بیس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے بارہ ہزار بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور چار ہزار کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یمن کی وزارت صحت نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ  سعودی اتحاد کی جارحیت اور ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے اقدام کرے۔

 یمن کی وزارت صحت نے اقوام متحدہ اور یونیسف سے بھی مطالبہ کیا کہ سعودی اتحاد کا نام بچوں کی قاتل حکومتوں کی فہرست میں  شامل کیا جائے۔

ٹیگس