نیتن یاہو اور پمپئو کا دورہ سعودی عرب
صیہونی وزیر اعظم اور موساد کے بعض حکام نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے
صیہونی اخبار ہا آرٹص نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے اس خفیہ دورے میں سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو سے ملاقات کی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو بھی اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔
ہا آرتص نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کے اس خفیہ دورے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ادارے موساد کے سربراہ یوسی کوھن بھی موجود تھے ۔
سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے شہر نئوم میں محمد بن سلمان، مائک پمپئو اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موساد کے سربراہ یوسی کوھن بھی موجود تھے۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا نے صیہونی وزیر اعظم کی پرواز کے راستے کو ریکارڈ کیا ہے اس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔
نیتن یاھو نے ایسے وقت یہ دورہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپئو بھی علاقے کے دورے پر ہیں۔
ایسا نظر آتا ہے کہ صیہونی وزیراعظم ، بن سلمان اور پمپئو کے درمیان ہونے والی ملاقات ، علاقے کی بعض عرب حکومتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے تناظر میں انجام پا ئی ہے ۔